ہم مہاجرین کو پناہ دینے کی 2 لاکھ کی حد بندی کو مسترد کرتے ہیں، جرمن وزیر داخلہ

" دوسرے ممالک سے جنگ اور دہشت گردی سے بھاگنے والے لوگوں کے  کرب کے حوالے سے اس مسئلے پر بالائی حدود کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ۔"

2041870
ہم مہاجرین کو پناہ دینے کی 2 لاکھ کی حد بندی کو مسترد کرتے ہیں، جرمن وزیر داخلہ

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیسر نے حزب اختلاف کی طرف سے "مہاجرین کو ملک میں قبول کرنے کے لیے ایک بالائی حد متعارف کرانے" کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

جرمن فرسٹ ٹیلی ویژن چینل اے آر ڈی پر نشر ہونے والے "این ول" پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے، فیزر نے کہا کہ مہاجرین کے لیے 2 لاکھ کی حدبندی لانے  کی اپوزیشن کی تجویز ناقابل قبول ہے۔

فیزر نے کہا کہ" دوسرے ممالک سے جنگ اور دہشت گردی سے بھاگنے والے لوگوں کے  کرب کے حوالے سے اس مسئلے پر بالائی حدود کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ۔"

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے "X" سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، یورپی یونین کے مشترکہ سیاسی پناہ کے نظام کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا:

"پہلے سے کہیں زیادہ فوری طور پر، ہمیں کار آمد  یورپی مائیگریشن آرڈر کی ضرورت ہے ۔"

جرمنی میں حزب اختلاف کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین پارٹی اور کرسچن سوشل یونین پارٹی ملک میں آنے والے پناہ گزینوں کے لیے ایک بالائی حد چاہتی ہیں۔

حزب اختلاف نے قبول کیے جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد کو سالانہ دو لاکھ تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں