اٹلی: وینس میں داخلے کی یومیہ 5 یورو اجرت وصول کی جائے گی

وینس یورپ بھر میں سیاحت کے اعتبار سے مصروف ترین شہر ہے اور سیاحوں کی بھاری تعداد کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے: سائمن وینٹورینی

2036103
اٹلی: وینس میں داخلے کی یومیہ 5 یورو اجرت وصول کی جائے گی

اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں سے، بطور داخلہ ٹکٹ، یومیہ 5 یورو اجرت وصول کی جائے گی۔

وینس بلدیہ کے رکن برائے امورِ سیاحت 'سائمن وینٹورینی' نے کہا ہے کہ اجرت کی وصولی تجرباتی بنیادوں پر اور آئندہ سال سیاحوں کی تعداد میں بھرپور اضافے کے دنوں میں شروع کی جائے گی۔

وینٹورینی نے کہا ہے کہ "وینس یورپ بھر میں سیاحت کے اعتبار سے مصروف ترین شہر ہے اور سیاحوں کی بھاری تعداد کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق 14 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کے لئے شہر میں داخلے کے لئے اجرت کی ادائیگی اور ریزویشن کی شرط رکھی جائے گی"۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے 'یونیسکو' نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وینس کو خطرات کا سامنا کرنے والی عالمی میراث کی فہرست میں شامل کرنا ضروری ہے۔

سن 2021 میں ایک بحری جہاز کے بندرگاہ سے ٹکرانے کے بعد بڑے سیاحتی جہازوں کا شہری نہروں ذریعے تاریخی مقامات میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں