اسپین: سانچز کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا، جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت منسوخ

وزیر اعظم پیدرو سانچز، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے، جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

2034719
اسپین: سانچز کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا، جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت منسوخ

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے، 9 تا 10 ستمبر کو نئی دہلی میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اسپین وزارت اعظمیٰ ذرائع کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وزیر اعظم پیدرو سانچز کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

سانچز کی صحت  تسلی بخش ہے اور وہ میڈریڈ میں اپنی رہائش گاہ سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گے۔ تاہم سانچز 9 تا10 ستمبر کو نئی دہلی میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اسپین  ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 21 سے 27 اگست کے دوران اسپین میں کووِڈ۔19 کے 5 لاکھ 8 ہزار 744 ٹیسٹ فروخت کئے گئے ہیں۔ ملک میں کووِڈ۔19 ٹیسٹوں کی فروخت میں سابقہ دو مہینوں کے مقابلے میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں