یوکرین: ہم سویڈن کے ساتھ مل کر 'سی وی 90' محارب بکتر بند گاڑیاں بنائیں گے

سی وی 90 محارب بکتر بند گاڑیاں یوکرین میں تیار کی جائیں گی اور ہم ان گاڑیوں کو جلد از جلد منڈی میں لانے کے لئے کوششیں کریں گے: صدر ولادی میر زلنسکی

2026820
یوکرین: ہم سویڈن کے ساتھ مل کر 'سی وی 90' محارب بکتر بند گاڑیاں بنائیں گے

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے  کہا ہے کہ ہم سویڈن کے ساتھ مِل کر 'سی وی90 ' بکتر بند محارب گاڑیاں بنائیں گے۔

زلنسکی نے اپنے دورہ  سویڈن کے دوران  دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وزیر اعظم اُلف کرسٹوشن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں زلنسکی نے  سویڈن  کے ساتھ کئے گئے فوجی سمجھوتوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ "ہم سویڈن کے ساتھ مل کر 'سی وی 90 ' محارب بکتر بند گاڑیاں تیار کریں گے۔ سی وی 90 محارب بکتر بند گاڑیاں یوکرین میں تیار کی جائیں گی اور ہم ان گاڑیوں کو جلد از جلد منڈی میں لانے کے لئے کوششیں کریں گے"۔

سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹوشن نے بھی کہا ہے کہ ہم اس وقت تک یوکرین کو 22 لاکھ یورو کی فوجی دفاعی امداد  فراہم کر چکے ہیں۔ یوکرین کو دی گئی فوجی امداد کی آخری کھیپ کے طور پر لیپرڈ ٹینک بھی روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے یوکرین کو سی وی 90 محارب بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے کہ ہم نے ان بکتر بند گاڑیوں کی یوکرین میں پیداوار اور تعمیر و مرمت کا سمجھوتہ بھی طے کیا ہے۔



متعللقہ خبریں