یوکرین: ہم جدّہ اجلاس کو ایک تاریخی اجلاس سمجھتے ہیں

ولادی میر زلنسکی کے امن فارمولے کا اطلاق یوکرین کی فتح حکمت عملی کا ایک حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم جدّہ اجلاس کو ایک تاریخی اجلاس سمجھتے ہیں: اینڈری یرمک

2021783
یوکرین: ہم جدّہ اجلاس کو ایک تاریخی اجلاس سمجھتے ہیں

یوکرین نے کہا ہے کہ ہم،سعودی عرب کے شہر جدّہ میں یوکرین کے موضوع اور مشیروں کی سطح پر منعقدہ  اجلاس کے بعد گلوبل امن سربراہی اجلاس کے انعقاد  کی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈری یرمک نے جدّہ میں، یوکرین میں قیام امن کی خاطر، منعقدہ اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "جدّہ اجلاس کا مرکزی موضوع یوکرین کا امن فارمولہ تھا۔ اتحادیوں کی اکثریت نے روسی فوجوں کے یوکرین سے انخلاء  کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ جنگ میں وقفہ ڈالنے ناممکن ہے کیونکہ یہ وقفہ یوکرین پر نئے حملوں کے لئے روس کو ایک مہلت فراہم کرے گا"۔

یرمک نے کہا ہے کہ "یوکرین کی آزادی اور زمینی سالمیت کا غیر مشروط احترام کرنے والے اور امن فارمولے  پر جزوی یا کُلّی شکل میں کام کرنے کے خواہش مند ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ولادی میر زلنسکی کے امن فارمولے کا اطلاق یوکرین کی فتح حکمت عملی کا ایک حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم جدّہ اجلاس کو ایک تاریخی اجلاس سمجھتے ہیں"۔

اجلاس میں چینی نمائندوں کی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے یرمک نےکہا ہےکہ "چینی نمائندوں نے اجلاس میں بنفس نفیس شرکت کی اور اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔ چینی نمائندے کے خیالات کا اہم ترین حصّہ چین کے امن فارمیٹ میں شمولیت جاری رکھنے سے متعلقہ حصہ تھا"۔

اینڈری یرمک نے کہا ہے کہ جدّہ اجلاس نے یوکرین کے امن فارمولے کے جلد اطلاق کو یقینی بنایا ہے۔ ہم گلوبل امن سربراہی اجلاس کی تیاریاں اور سربراہی اجلاس کے انعقاد  کے پہلو پر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ اس کے بعد جنگ کے خاتمے کو آئینی تحفظ فراہم کرنے والی شق سمیت 10 شقّوں میں سے ہر ایک کے اطلاق کے لئے کام شروع ہو جائے گا"۔



متعللقہ خبریں