جرمنی: ترکیہ ہمارے لئے ایک اہم اتحادی ہے

ترکیہ ہمارے لئے ایک اہم اتحادی ہے اور اس بات کا اظہار مستقبل  کے باہمی تعلقات میں بھی کیا جائے گا: چانسلر اولاف شُولز

2009883
جرمنی: ترکیہ ہمارے لئے ایک اہم اتحادی ہے

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ ترکیہ ہمارے لئے ایک اہم اتحادی ہے۔

شُولز نے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ یورپی یونین  سربراہی اجلاس میں ترکیہ اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات میں مزید فروغ کے لئے فیصلے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے یورپی یونین کمیشن  سے تعلقات میں فروغ کی تجاویز  اور رپورٹیں  پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میں یہاں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ بھی بات کروں گا۔ ترکیہ ہمارے لئے ایک اہم اتحادی ہے اور اس بات کا اظہار مستقبل  کے باہمی تعلقات میں بھی کیا جائے گا"۔

چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ یہاں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں ہم باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کریں گے۔ یورپی یونین، ترکیہ کے ساتھ تعاون کے دوبارہ آغاز  کے فیصلے کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں