یہودی و مسلم دشمنی کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے: شولز

چانسلر شولز نے کہا کہ جرمنی میں نسل پرستی ایک حقیقت ہے جس پر قابو پانا ہوگا،ہم نسل پرستی کے خلاف جنگ میں کوششیں صرف کر رہے ہیں ،یہودی  اور مسلم دشمنی  کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے

2005867
یہودی و مسلم دشمنی کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے: شولز

 جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ  نسل پرستی ،یہودی یا مسلم نفرت آمیز رویوں کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔

شولز نے  اس حوالے سے یکم جولائی مسلم مخالف نسل پرستی کے خلاف جنگ کے دن کی مناسبت سے ٹویٹر پر پیغام دیا ہے۔

 شولز نے  اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ  جرمنی میں نسل پرستی ایک حقیقت ہے جس پر قابو پانا ہوگا،ہم نسل پرستی کے خلاف جنگ میں کوششیں صرف کر رہے ہیں ،یہودی  اور مسلم دشمنی  کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے بتایا کہ ملک میں پچپن لاکھ  مسلم آباد ہیں جن کی اکثریت کو امتیازانہ سلوک  اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ مساجد پر حملے ،عوام کے خلاف اشتعال انگیزی،حقارت اور املاک کو نقصان دینا بھی شامل ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں