ہم ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے اور مفید تعاون کے خواہاں ہیں، جرمن چانسلر

شولز نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ دو روزہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد اپنے جائزے پیش کیے

2005676
ہم ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے اور مفید تعاون کے خواہاں ہیں، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اولاف شولز کاکہنا ہے کہ ترکیہ میں ہونے والے انتخابات کے بعدہم یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان نئے اور اچھے تعاون کے مواقع کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شولز نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ دو روزہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد اپنے جائزے پیش کیے۔

سربراہی اجلاس میں  یورپی یونین  کے ترکیہ سے تعلقات پر بھی غور کیے جانے کی اطلاع دینے والے شولز نے بتایا کہ "ہم اب   ترکیہ کے انتخابات کے بعد   باہمی  اچھے تعلقات  کی بنیاد پر بعض نئے اقدامات اور تعاون  کے مواقع کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ "

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا گیاہے شولز نے  کہا کہ انہوں نےیورپی یونین کمیشن اور اعلیٰ نمائندے سے کہا  ہے کہ وہ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے  تجاویز پیش کریں۔



متعللقہ خبریں