کل فن لینڈ کو نیٹو کا 31 واں رکن اعلان کر دیا جائے گا: اسٹالٹن برگ

کل فن لینڈ کو نیٹو کا 31 واں رکن اعلان کیا جائے گا اور نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اس کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی  جائے گی: سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ

1969111
کل فن لینڈ کو نیٹو کا 31 واں رکن اعلان کر دیا جائے گا: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ کل فن لینڈ کو نیٹو کا 31 واں رکن اعلان کیا جائے گا اور نیٹو ہیڈ کوارٹر  میں فن لینڈ کا پرچم لہرایا جائے گا۔

اسٹالٹن برگ نے 4 تا 5 اپریل کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں متوقع نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس کے پہلے دن فن لینڈ کو نیٹو کا 31 واں رکن اعلان کیا جائے گا اور نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اس کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی  جائے گی۔ یہ رکنیت مذکورہ ملک کو زیادہ محفوظ اور اتحاد کو زیادہ مضبوط بنائے گی۔

اسٹالٹن برگ نے سویڈن کے رکنیت مرحلے کے بھی زمانہ قریب میں مکمل ہونے  کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ جون 2022 کو میڈرڈ سربراہی اجلاس سے فوراً بعد نیٹو ممالک کی اکثریت نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت کے لئے منظوری مراحل کا آغاز کر دیا تھا۔

20 نیٹو ممالک  نے جولائی میں، 4 نے اگست میں اور 4 نے ستمبر میں  اپنی اپنی قومی اسمبلیوں میں منظوری مرحلے کو مکمل کیا۔

آخر میں 27 مارچ کو ہنگری کی قومی  اسمبلی نے اور 30 مارچ کو ترکیہ کی قومی اسمبلی نے فن لینڈ کی رکنیت کی منظور ی دے دی ہے  ۔



متعللقہ خبریں