"نیٹو کی رکنیت " سویڈش پارلیمان نے قرارداد منظور کرلی

سویڈش وزیرخارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم نے اس رائے دہی کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی رکنیت سے ملکی سلامتی کی ضمانت ملے گی اوریہ رکنیت یورپی-اٹلانٹک علاقے کے دفاع کو مزید بہتر بنانے میں مدد بھی دے گی

1963921
"نیٹو کی رکنیت " سویڈش پارلیمان نے قرارداد منظور کرلی

 سویڈش پارلیمان نے نیٹو رکنیت کے لیے حکومت کو منظوری دے دی ہے۔

 پارلیمان میں ہوئی رائے دہی میں نیٹو کی حمایت میں 37 کے مقابلے میں269 ووٹ ملے ۔

 بتایا گیا ہے کہ ملک کی بائیں بازو  کی  اور گرین پارٹی  نے اس قرارداد کی مخالفت کی ۔

 واضح رہے کہ  نیٹو کا رکن بننے کےلیے ترکیہ اور ہنگری کی حمایت کا ملنا ضروری ہے،اس وقت نیتو میں 28 رکن ممالک ہیں ۔

 سویڈش وزیرخارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم نے اس رائے دہی کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سلامتی کے حوالے سے سویڈن ایک سنگین دور سے گزررہا ہے،نیٹو کی رکنیت سے ملکی سلامتی کی ضمانت ملے گی اوریہ رکنیت یورپی-اٹلانٹک علاقے کے دفاع کو مزید بہتر بنانے میں مدد بھی دے گی۔

 بل اسٹروم نے کہا کہ سویڈن سائبر حملوں، جدید ٹیکنولوجی اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں نیٹو سے تعاون کا اہل ہے اور قابل اعتبار رکن ملک بن سکتا ہے ۔

 سویڈش وزیر دفاع  پال جانسن نے بھی کہا ہے کہ ہماری فوج نیٹو سے ہم آہنگی کے لیے تیاریوں میں ہے، سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے دنیا میں سلامتی،دفاعی اور سیاسی لحاظ سے  ایک تاریخی واقعہ ہوگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں