یوکرین امن مگر روسی صدر جنگ چاہتے ہیں: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر نے کہا کہ  ہم یوکرین کی فوجی امداد  جاری رکھیں گے،یوکرین امن کا خواہاں ہے لیکن یہ مشکل ہوتا نظر آرہا ہے،سر پر پستول رکھ کر آپ امن کی بات نہیں کر سکتے مگر لگتا ہے روسی صدر یہی چاہتے ہیں

1959468
یوکرین امن مگر روسی صدر جنگ چاہتے ہیں: جرمن چانسلر

 جرمن چانسلر اولاف شولز نے  کہا ہے کہ  روس امن معاہدے کا احترام نہیں کر رہا  جبکہ ہم یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔

 شولز نے  بھوٹان کے وزیراعظم لوٹائے شیرنگ  کے ہمراہ  بربرلن  میں  مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے،وہ نئے دستوں کو محاذوں پر بھیج رہا ہے جس پر اس سے مذاکرات کرنا نا ممکن نظر آتا ہے ۔

 جرمن چانسلر نے کہا کہ  ہم یوکرین کی فوجی امداد  جاری رکھیں گے ،اس وقت ہمارا مقصد صورتحال کو تبدیل کرنا اور منصفانہ بحالی  امن کی کوششوں میں یوکرین کی مدد کرنا ہے،یوکرین امن کا خواہاں ہے لیکن یہ مشکل ہوتا نظر آرہا ہے،سر پر پستول رکھ کر آپ امن کی بات نہیں کر سکتے مگر لگتا ہے روسی صدر یہی چاہتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں