یوکرین، روس کے صدر پوتن کا شخصی جنون بن گیا ہے: کولیبا

پوتن کا اقتدار سے ہٹنا ہمارے لئے ایک موقع ہو سکتا ہے۔ جب تک پوتن اقتدار میں ہیں ہمیں مسائل پیش آتے رہیں گے: وزیر خارجہ دمترو کولیبا

1948224
یوکرین، روس کے صدر پوتن کا شخصی جنون بن گیا ہے: کولیبا

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین ، روس کے صدر ولادی میر پوتن کا شخصی جنون بن گیا ہے۔

کولیبا نے جرمنی میں منعقدہ 59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ صرف اور صرف روس میں تبدیلی کی صورت میں ہی یوکرین میں امن قائم ہو سکے گا اور وہ تبدیلی بھی ایک لمبا عمل ہوگی۔

انہوں نے یوکرین کے اپنا دفاع جاری رکھنے کا ذکر کیا اور کہا  ہے کہ یوکرین، روس کے صدر ولادی میر پوتن کا شخصی جنون بن گیا ہے۔ پوتن کا اقتدار سے ہٹنا ہمارے لئے ایک موقع ہو سکتا ہے۔ جب تک پوتن اقتدار میں ہیں ہمیں مسائل پیش آتے رہیں گے۔ فی الوقت ہمیں، جنگ میں اپنی جدوجہد پر توجہ مرکوز رکھنا ہو گی"۔

روس کے خلاف ٹینکوں، ایمونیشن اور جنگی طیاروں کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کولیبا نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری بہترین سلامتی ضمانتیں کرنسی، اسلحہ اور روس پر پابندیوں کا دوام ہے۔



متعللقہ خبریں