یوکرینی فوج لوہانسک کے اندر آہستہ آہستہ پیش قدمی کر رہی ہے، زیلنسکی

روس کے خلاف جاری   جنگ   کو شروع ہوئے 270 دن گزر چکے ہیں

1908584
یوکرینی فوج لوہانسک  کے اندر آہستہ آہستہ پیش قدمی  کر رہی ہے، زیلنسکی

یوکیرینی صدر  ولا دیمر زیلنسکی   کا کہنا ہے کہ ہم  لوہانسک  علاقے کو روسی  فوج سے  نجات دلانے کے  لیے  جنگ کرتے ہوئے  آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

ولا دیمر زیلنسکی نے ٹیلی گرام   پر  اپنے   ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ روس کے خلاف جاری   جنگ   کو شروع ہوئے 270 دن گزر چکے ہیں۔

روسی فوج کے ان کے  ملک   میں   فضائی حملے جاری ہونے کا ذکر کرنے والے زیلنسکی نے کہا کہ اسوقت   دونتسک  محاذ پر شدت کی جنگ ہو رہی ہے۔

یوکرینی  فوج کے لوہانسک  علاقے میں  پیش قدمی کرنے پر توجہ مبذول کرانے والے زیلنسکی نے کہا کہ ہم  جنگ   کرتے ہوئے لوہانسک  کی جانب آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں،  مشرقی محاذ پر  کل  صبح سے   ابتک 400  بار بمباری ہوئی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام جاری ہے اور ملک کے 15 علاقوں میں خاص طور پر دارالحکومت کیف میں بجلی کی فراہمی کے مسائل  کا سامنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں