نیٹو: ہم روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں

نیٹو اتحادی روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ روس کو  تناو میں اضافے کے لئے اس دعوے کو بطور بہانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے: ژینز اسٹالٹن برگ

1897113
نیٹو: ہم روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

ژینز اسٹالٹن برگ نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے روس کے دعوے پر امریکہ کے وزیر خارجہ 'لائڈ آسٹن' اور برطانیہ کے وزیر دفاع 'بین والس' کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "نیٹو اتحادی روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں" روس کو  تناو میں اضافے کے لئے اس دعوے کو بطور بہانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ ہمارا غیر متزلزل تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ روس نے دعوی کیا تھا کہ یوکرین  اپنی زمینی حدود میں، تابکاری عناصر پر مشتمل، 'ڈرٹی بم' استعمال کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں