روس، جزوی متحرک ہونے کا عمل مکمل

روسی وزارت دفاع نے  21 ستمبر کو جزوی طور پر متحرک ہونے کے فیصلے کے دائرہ کار میں مجموعی طور پر  3 لاکھ  افراد کو بھرتی کرنے  منصوبہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا

1893831
روس، جزوی متحرک ہونے کا عمل مکمل

روسی دارالحکومت ماسکو میں جزوی طور پر متحرک ہونے کا عمل اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ  شہر میں جزوی طور پر متحرک ہونے کا عمل آج پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 14 اکتوبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک میں جزوی طور پر متحرک ہونے کے ایک حصے کے طور پر 2 لاکھ  22 ہزار افراد  کو  فوج میں بھرتی کیا گیا  ہے  اور تمام متحرک سرگرمیاں تقریباً 2 ہفتوں میں  مکمل ہو جائینگی۔

روسی وزارت دفاع نے  21 ستمبر کو جزوی طور پر متحرک ہونے کے فیصلے کے دائرہ کار میں مجموعی طور پر  3 لاکھ  افراد کو بھرتی کرنے  منصوبہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متحرک ہونے کے فیصلے کے بعد، لاکھوں کی تعداد میں روسی شہری، زیادہ تر  جارجیا اور قازقستان سمیت  ملک  چھوڑنے کے لیے زمینی راستے سرحدوں  کو  پہنچ  گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں