روسی صدر پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالا جاٗئے، ایمانوئل میکرون

پوتن نے جنگ  کی سطح  میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ روس، روسی شہریوں اور نوجوانوں کے لیے ایک بری خبر ہے

1883206
روسی صدر پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالا جاٗئے، ایمانوئل میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی برادری سے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

نیویارک میں ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں جوہری تحفظ سے متعلق اجلاس میں شرکت  سے قبل ایک  بیان دیا۔

انہوں نے  پوتن کے جزوی طور پر متحرک ہونے کے اعلان کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ"یقیناً، مجھے افسوس ہے کہ روسی صدر پوتن نے جزوی طور پر متحرک ہونے کا انتخاب کیا اور اپنے ملک کے نوجوانوں کو جنگ میں گھسیٹ لیا۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے بعد چین نے بھی 24 فروری سے جاری یوکرین-روس جنگ کے حوالے سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، میکرون نے کہا، "روس تیزی سے تنہا ہوتا جا رہا ہے، اب روس کے حربوں کو کوئی بھی نہیں سمجھ پا رہا "

میکرون نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے پوتن پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوتن نے جنگ  کی سطح  میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ روس، روسی شہریوں اور نوجوانوں کے لیے ایک بری خبر ہے۔



متعللقہ خبریں