لیتھوانیا:چینی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،نائب وزیر پر پابندی کے خلاف احتجاج

امور خارجہ کے مطابق، لیتھوانیا کے  نائب وزیر  برائے مواصلات و اطلاعات  آگنے واجوک ویجوتا  پر چین کی  نافذ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا

1870027
لیتھوانیا:چینی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،نائب وزیر پر پابندی کے خلاف احتجاج

لیتھوانیا نے چینی ناظم الامور  چو بائے ہُوا کو امور خارجہ طلب کرلیا ۔

امور خارجہ کے مطابق، لیتھوانیا کے  نائب وزیر  برائے مواصلات و اطلاعات  آگنے واجوک ویجوتا  پر چین کی  نافذ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔

اس سلسلےمیں چینی سفارت کار چو بائے ہُوا کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا یہ اقدام، لیتھوانیا کی سالمیت  اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی  ہے۔

 علاوہ ازیں، لیتھوانیا نے تائیوان میں اپنے تجارتی نمائندہ دفتر کےلیے پالیس لوکاسکاس کو مقرر کیا ہے،یہ دفتر اگلے ماہ سے فعال ہو جائے گا۔

 یاد رہے کہ لیتھوانیا کے نائب وزیر 11 رکنی وفد کے ہمراہ اس ہفتے تائیوان کے دورے کے دوران حکومتی ارکان سے ملے تھے جس پر چین نے ان  کے خلاف پابندیاں لگا دی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں