اقوام متحدہ: یوکرائن کے لئے 20 ملین ڈالر فوری امداد کا اعلان

میں، یوکرائنی شہریوں کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، مرکزی دفتر فوری مداخلت فنڈ سے بلا تاخیر 20 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں: انتونیو گٹرس

1785159
اقوام متحدہ: یوکرائن کے لئے 20 ملین ڈالر فوری امداد کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے یوکرائنی شہریوں کے لئے 20 ملین ڈالر فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

نیو یارک، اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں  انہوں نے کہا ہے کہ "یوکرائن کو مادی امداد فراہم کی جائے گی۔ روسی حملوں کی زد میں آئے ہوئے یوکرائنی شہریوں کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میں، مرکزی دفتر فوری مداخلت فنڈ سے  بلا تاخیر 20 ملین ڈالر  مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں"۔

گٹرس نے کہا ہے کہ ہم یوکرائن کی خود مختار زمین پراس پیمانے کا  روسی فوجی آپریشن دیکھ رہے ہیں کہ جس کا یورپ نے گذشتہ دس سالوں میں مشاہدہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے انسانی حق حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور  کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ  اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔

جنرل سیکرٹری نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ " میں صدر پوتن سے دوبارہ اپیل کرتا ہوں   کہ فوجی آپریشن روکیں اور فوج کو پیچھے ہٹائیں"۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمجھوتے  کی  " اقوام متحدہ کے تمام اراکین بین الاقوامی تعلقات میں کسی بھی حکومت کی زمینی سالمیت یا پھر سیاسی آزادی  کے خلاف یا پھر اقوام متحدہ کے مقاصد سے متضاد کوئی بھی خطرہ تشکیل دینے یا پھر طاقت کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں گے" سے متعلق شق کو دہرایا اور روس کی غلطی کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

آخر میں گٹرس نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئے جانے والے فیصلے دنیا کو شکل دیں گے اور لاکھوں انسانوں کی زندگی کو براہ راست متاثر کریں گے۔ اس نسل کو جنگ کی بلا سے بچانے کے لئے ابھی بہت تاخیر نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں