فرانس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

جزیرہ ری یونین میں واقع سوشل ہوم رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے

1746876
فرانس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

فرانس کے جزیرے ری یونین میں واقع سوشل ہوم رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرہ ری یونین کے دارالحکومت سینٹ ڈینس میں 100 سے زائد اپارٹمنٹوں پر مشتمل سوشل ہوم رہائشی عمارت کو آگ نے مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آگ کی وجہ سے 300 کے قریب رہائشیوں کو اسپورٹس ہال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں ملبے کو ٹھڈا کرنے اور تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں