روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

کان میں کل لگنے والی آگ سے کم ازکم گیارہ افراد کے ہلاک اور 45 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی

1739007
روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق روسی شہر کیمرووف میں واقع کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے  52 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

روسی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ کیمرووف کی کوئلے کی کان میں تقریباً اڑھائی سو میٹر کی گہرائی میں  آگ بھڑک اٹھی،  آگ اور دھوئیں کے باعث 239 افراد کو کان سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ  اس حادثے میں 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں امدادی ٹیموں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

کان میں کل لگنے والی آگ سے کم ازکم گیارہ افراد کے ہلاک اور 45 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔  روسی صدر نے ہلاک  ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں