لیبیا کانفرس میں شرکت کی غرض سے دورہ جرمنی پر موجود ترک وزیر خارجہ کی مصروفیات

لیبیائی وزیر اعظم کے پریس آفس کے بیان کے مطابق، دبیبہ اور چاوش اولو نے برلن کانفرنس میں پیش کیے جانے والے سیاسی عہدوں پر ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا

1663423
لیبیا کانفرس  میں شرکت کی غرض سے دورہ جرمنی پر موجود ترک وزیر خارجہ کی مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے لیبیا کے بارے میں دوسری برلن کانفرنس میں شرکت کے لئے دورہ  جرمنی  کے دوران  اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے ملاقات کی۔

ترک وزیر نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’ ہم نے جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس کے ساتھ لیبیا ، امیگریشن اور کسٹم یونین کے تناظر میں یورپی یونین تعلقات اور سیر وسیاحت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب چاوش اولو نے لیبیائی وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ سے بھی مذاکرات کیے۔

لیبیائی وزیر اعظم کے پریس آفس کے بیان کے مطابق، دبیبہ اور چاوش اولو نے برلن کانفرنس میں پیش کیے جانے والے سیاسی عہدوں پر ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری برلن کانفرنس، جہاں لیبیا میں سیاسی عمل اور چوبیس دسمبر کے انتخابات پر غور کیا جائے گا، آج اقوام متحدہ اور جرمنی کے زیراہتمام ترکی سمیت بین الاقوامی اداکاروں کی شرکت کے ساتھ ایک  اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

لیبیا بحران کے سیاسی حل کی تلاش کے زیر مقصد  19 جنوری 2020 کو منعقدہ کانفرس  کی دوسری کڑی میں وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  کے سیاسی امور کے ذمہ دار ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور لیبیا سے متعلق ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت  متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں