فرانس:انتہا پسندی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی قانون منظور

بتایا گیا ہے کہ اس نئے قانون کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا اور جبری شادی کو روکنا ہے جس کی مسلم تنظیموں نے مخالفت کی ہے

1585119
فرانس:انتہا پسندی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی قانون منظور

فرانس میں انتہا پسندی کی روک تھام  کے نام پر مسلمانوں کے خلاف سخت پابندیوں اور کڑی نگرانی کے لیے قانون منظور کرلیا گیا۔

خبر کے مطابق ،اس نئے قانون کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا اور جبری شادی کو روکنا ہے۔

فرانس کی قومی اسمبلی نے بل 151 کےمقابلے میں 347 ووٹوں سے منظور کرلیا، بل کو قانون بنانے کے لئے اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ھزب اختلاف کو اکثریت ہونے کے باعث  اس قانون کی منظوری میں حکومت کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

بل میں پرتشدد کارروائیوں، مذہبی ایسوسی ایشنز کی سخت نگرانی اور مرکزی دھارے میں شامل اسکولوں کے بچوں کو اسکولوں سے باہر تعلیم دلانے کے عمل کی پابندی شامل ہے۔

دوسری جانب ،فرانسیسی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے ایسے مجوزہ قوانین کی مخالفت کی گئی تھی جب کہ دنیا کے 13 ممالک سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی  36 غیر سرکاری تنظیموں کے اتحاد  نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق میں اس قانون سازی اور فرانس میں مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف اپیل دائرکر رکھی ہے۔



متعللقہ خبریں