عام وبا کے بعد یورپی یونین وزرا خارجہ کا پہلا اجتماعی اجلاس

افریقہ اور لیبیا  کی پیش رفت پر  بھی غور

1453987
عام وبا کے بعد یورپی یونین وزرا خارجہ کا پہلا اجتماعی اجلاس

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار اجتماعی طور پر برسلز میں یکجا ہوئے  ۔

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل نے خارجہ تعلقات کونسل  اجلاس سے پیشتر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے کا پہلا معاملہ لاطینی امریکہ ہو گا ، علاقے میں کووڈ۔19 کے باعث در پیش مسائل سمیت دو طرفہ تعلقات پر غور کیا جائیگا۔

ترکی سے تعلقات کے بھی ایجنڈے کی ایک اہم شق ہونے کی وضاحت کرنے والے بوریل کا کہنا  ہے کہ افریقہ اور لیبیا  کی پیش رفت پر  بھی غور کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ہانگ کانگ  کی موجودہ صورتحال   کا جائزہ  لیا جائیگا اور وزرا خارجہ چینی حکام کے اس معاملے میں اقدامات پر   در پیش خدشات بھی زیر ِ غور آئیں گے۔

 



متعللقہ خبریں