دوا ملے بغیر دنیا کا پہیہ معمول پر نہیں آسکتا: جرمن پروفیسر

جرمن  رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کےنائب صدر لارس شاڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوا ملنے تک معمول زندگی بحال نہیں ہو گی

1402507
دوا ملے بغیر دنیا کا پہیہ معمول پر نہیں آسکتا: جرمن پروفیسر

جرمن  رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کےنائب صدر لارس شاڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوا ملنے تک معمول زندگی بحال نہیں ہو گی ۔

 برلن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران شاڈ نے کہا کہ  ملک بھر میں کورونا  کے خلاف تدابیر ضروری ہیں  جبکہ دوا کے بغیر حالات زندگی معمول پر نہیں آسکتے۔

 شاڈ نے مزید کہا کہ متاثرین کی تعداد میں کمی لانے کی کوشش جاری ہے  مگر  صورت حال سنگین ہے  اور خطرہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ اپنا سر اٹھائے گی ۔

انہوں ے لوگوں سے کہا کہ برائے مہربانی عوامی ذرائع نقل  کا استعمال کرتے وقت منہ کو ماسک سے ضرور ڈھانپیں۔



متعللقہ خبریں