یورپی یونین، خاشقجی قتل کیس کی تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے

سعودی عدالت کے خاشقجی مقدمے سے متعلق حالیہ فیصلے میں  قتل کی واردات کی کمان  کرنے  کا انکشاف ہونے والے سعود الا قحطانی  پر  کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا گیا

1329532
یورپی یونین، خاشقجی قتل کیس کی تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے

یورپی یونین  نے سعودی عدالت کی جانب سے جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے  فیصلے پر بات کرتے  ہوئے  تمام تر ذمہ دار اشخاص  سے "شفافیت کے اصولوں " پر پوچھ گچھ کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کمیشن کے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ " یورپی یونین،  جمال خاشقجی کے 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ جنرل میں  قتل میں ملوث تمام تر مجرمین  کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے اور  اس معاملے کی شفاف طریقے سے قانونی   تفتیش   کی ضرورت کا  اعادہ کرتی ہے اور  اس  شفافیت میں  قوانین کی بالا دستی  کو بالائے طاق  رکھے جانے پر زور دیتی ہے۔

دوسری جانب یونین نے اصولی طور پر  سزائے موت کے بر خلاف ہونے پر بھی زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عدالت کے خاشقجی مقدمے سے متعلق حالیہ فیصلے میں  قتل کی واردات کی کمان  کرنے  کا انکشاف ہونے والے سعود الا قحطانی  پر  کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔

سعودی  عرب  کے اٹارنی جنرل  نے خاشقجی قتل میں ملوث ہونے والے سعودی عرب کے استنبول میں سابق قونصلر جنرل محمد الا عتیبی کے خلاف بھی فردِ جرم عائد نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں