اٹلی : بم کی جھوٹی افواہ سے پیدا ہونے والی بھگدڑ میں زخمیوں کی تعداد کافی حد تک بلند

اژدہام، حادثے کی جگہ آتش بازی کے پٹاخے پھٹنے کے بعد، بعض لوگوں کے' بم بم 'کہہ کر چلانے سے شروع ہوا

745998
اٹلی : بم کی جھوٹی افواہ سے پیدا ہونے والی بھگدڑ میں زخمیوں کی تعداد کافی حد تک بلند

اٹلی میںUEFA چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کو ٹورینو  شہر میں لگائی گئی دیو ہیکل اسکرین سے دیکھنے والے ہزاروں افراد کے مجمع میں بم کی جھوٹی افواہ سے پیدا ہونے والی بھگدڑ میں زخمیوں کی تعداد کافی حد تک بلند ہے۔

ٹورینو  گورنر دفتر کی طرف سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اژدہام کے نتیجے میں ایک ہزار 527 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے  ایک بچے  سمیت 3 افراد کی حالت نازک ہے۔

یورپ میں حالیہ دنوں میں ایک تواتر سے ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہجوم دہشتگردی کے حملے   کے خیال سے بے چینی کا شکار ہوگیا اور اس کے نتیجے میں اژدہام مچ گیا۔

اژدہام  کو تحریک دینے والے عنصر کی تلاش کےلئے ٹورینو ریپبلکن اٹارنی دفتر نے تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔

اس دوران بھگدڑ کے بعد انسانوں کی چھوڑی ہوئی اشیاء چوری کرنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اطالوی ذرائع ابلاغ میں جگہ پانے والے  بعض عینی شاہدوں  کے  بیانات کے مطابق اژدہام، حادثے کی جگہ آتش بازی کے پٹاخے پھٹنے کے بعد، بعض لوگوں کے' بم بم 'کہہ کر چلانے سے شروع ہوا۔



متعللقہ خبریں