رونالڈو دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز پا گئے

 منفرد اسٹائل کے ذریعے فٹبال شائقین کو متوجہ کرنے والے معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے چوتھی بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

رونالڈو نے سخت مقابلے کے بعد اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے لیونل میسی کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔۔

لیونل میسی بیلن ڈی اور ایوارڈ 5 بار جیت چکے ہیں اور گزشتہ سال بھی یہ اعزاز ان کے نام ہی رہا تھا تاہم اس بار بیلن اور ایوارڈ کے لئے دنیا بھر کے 173 صحافیوں نے 31 سالہ پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کو اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا۔