ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے

بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے دیگر حکام کے ہمراہ سرکاری تقریب کے ساتھ  صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا

2130668
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔

بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے دیگر حکام کے ہمراہ سرکاری تقریب کے ساتھ  صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔

یہ دورہ وزیر اعظم سوڈانی کی دعوت پر اور 12 سال کے طویل وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 30 کے قریب سمجھوتے متوقع ہیں۔

صدر ایردوان بغداد اور اربیل میں اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس تاریخی دورے میں دونوں ملکوں کے مابین سکیورٹی، تجارت اور پانی کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں