ترکیہ: 12 سال کے بعد صدارتی سطح پر عراق کا دورہ

دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان 30 کے قریب سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے

2130387
ترکیہ: 12 سال کے بعد صدارتی سطح پر عراق کا دورہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آج عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی  کی دعوت پر متوقع اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان 30 کے قریب سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

صدر ایردوان عراق کا یہ دورہ 12 سال کے بعد کر رہے ہیں۔ اس تاریخی دورے کی  مصروفیات کے دوران وہ بغداد اور اربیل کی سرحد پر اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی ، تجارت اور پانی کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں