ترکیہ  نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مستقل تنازع میں تبدیل ہونے کے خطرے سے متنبہ کیا ہے

بیان میں کہا گیا کہ واقعات کا  بڑی باریکی بینی سے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بیان میں  فریقین   سے  بڑے تنازع کا باعث  بننے والے واقعات سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے

2129854
ترکیہ  نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مستقل تنازع میں تبدیل ہونے کے خطرے سے متنبہ کیا ہے

ترکیہ  نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مستقل تنازع میں تبدیل ہونے کے خطرے سے متنبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے ایک بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یکم اپریل کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے سے شروع ہونے والی کشیدگی کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تازہ ترین پیش رفت کے بعد صورتحال مستقل تنازع میں تبدیل ہونے کا خطرہ  پیدا ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعات کا  بڑی باریکی بینی سے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بیان میں  فریقین   سے  بڑے تنازع کا باعث  بننے والے واقعات سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے بھی  اپیل کرتے ہوئے  ترجیح غزہ میں قتل عام کو  رکوانے  اور  فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے اپنے خطے میں مستقل امن کو یقینی  بنانے  کی جانب  ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ اصفہان کے شمال مشرق میں ایرانی فضائیہ کے اڈے پر سے  دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

صوبہ اصفہان میں دھماکے کی آوازوں کے بعد بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت تہران، اصفہان اور شیراز اور ایران کے بعض علاقوں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔

امریکی میڈیا نے اسرائیل کے  ایرانی سرزمین پر  حملہ کیے جانے کی خبر نشر کی تھی۔



متعللقہ خبریں