ترکیہ سمیت دنیا بھر میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں

عیدالفطر کے پہلے روز شہریوں  نے  جوق در جوق نماز عید کے لیے مساجد کا رخ کیا۔ صبح سویرے مساجد بھرنے والے مسلمانوں نے نماز عید  ادا کی اور پھر ایک دوسرے  سے گلے ملے

2126469
ترکیہ سمیت دنیا بھر میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں

ترکیہ اور دنیا کےزیادہ تر  ممالک میں مسلمان  آج عید الفطر  منا رہے ہیں۔

عیدالفطر کے پہلے روز شہریوں  نے  جوق در جوق نماز عید کے لیے مساجد کا رخ کیا۔

صبح سویرے مساجد بھرنے والے مسلمانوں نے نماز عید  ادا کی اور پھر ایک دوسرے  سے گلے ملے۔

دارالحکومت میں شہریوں نے صبح سویرے ہی مساجد کو بھر دیا۔ مختلف ممالک سے مسلمان اپنے روایتی لباس میں مسجدوں میں آئے۔ نماز کے بعد دارالحکومت کے لوگوں نے مسجد میں عید منائی۔

استنبول کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور بہت سے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے شہر کی بڑی اور تاریخی مساجد میں نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد جماعت مسجد کے صحن اور باغ میں جمع ہوئی اور عید منائی۔

ترکیہ کے دیگر صوبوں میں بھی عید الفطر کے پہلے روز شہریوں نے نماز عید کے لیے مساجد کا رخ کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

ادھر اسرائیل کی پابندیوں کے باوجود 60 ہزار مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی مسجد الاقصیٰ میں ادا کی۔

جارجیا، کرغزستان، ازبکستان، آذربائیجان، افغانستان اور سویڈن کے مسلمانوں نے بھی نماز عید کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ عید منائی۔



متعللقہ خبریں