یونان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے اس موقع  پر بتایا کہ  مہمان وزیراعظم کے ساتھ بات چیت میں  دو طرفہ تجارتی حجم  کو 6 سے 10 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کے معاملے میں یونان کے ساتھ  مفاہمت کا پہلو دن بدن  بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔

2139133
یونان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاملے میں یونان کے ساتھ مفاہمت  کے پہلو دن بدن بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

 صدر ایردوان نے انقرہ کا دورہ کرنے والے یونانی وزیراعظم کریاکوس میچوتاکیس کے ساتھ ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 صدر ایردوان نے اس موقع  پر بتایا کہ  مہمان وزیراعظم کے ساتھ بات چیت میں  دو طرفہ تجارتی حجم  کو 6 سے 10 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کے معاملے میں یونان کے ساتھ  مفاہمت کا پہلو دن بدن  بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔

صدر نے امید ظاہر کی کہ تعلقات میں بہتری  کا ماحول یونان میں آباد ترک اقلیت کے حقوق کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگا، جہاں تک مسئلہ قبرص کا سوال ہے تو اس بارے میں بھی ہم حقائق کی روشنی میں منصفانہ اور پائیدار حل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں جس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

یونانی وزیراعظم میچوتاکیس نے بھی کہا کہ مفاہمت اور  دو طرفہ  تعلقات میں بہتری کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے،ہم یورپی یونین میں ترکیہ کی شمولیت کے حامی ہیں۔

متعللقہ خبریں