ترکش ایئر لائنز میں 2023 میں ریکارڈ مسافروں کا سفر

ترکش ایئر لائنز  کے ذریعے  گزشتہ سال 83.4 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ جبکہ ائیر لائینز کی  اندرونِ ملک  گنجائش 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال 23.5 فیصد بڑھی اور مسافروں کی تعداد 19 فیصد بڑھ کر 30 ملین سے زیادہ ہوگئی

2124772
ترکش ایئر لائنز میں 2023 میں ریکارڈ  مسافروں کا سفر

ترکش ایئر لائنز (THY) 2023 میں اب تک کے سب سے زیادہ مسافروں کی  میزبانی  کرنے والی   ائیر لائن بن گئی ہے۔

ترکش ایئر لائنز  کے ذریعے  گزشتہ سال 83.4 ملین مسافروں نے سفر کیا۔

جبکہ ائیر لائینز کی  اندرونِ ملک  گنجائش 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال 23.5 فیصد بڑھی اور مسافروں کی تعداد 19 فیصد بڑھ کر 30 ملین سے زیادہ ہوگئی۔

انٹر نیشنل  روٹس پر  ترکش  ائیر لائینز  کی صلاحیت میں اضافہ 16 فیصد اضافہ ہوا اور  مسافروں کی تعداد 14 فیصد بڑھ کر 53 ملین تک پہنچ گئی۔

ترکش ایئر لائنز ، ترکیہ  کی معیشت کے لیے مالیت کا ایک اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے ۔ اس کے کل اثاثوں کی مالیت 35.7 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، 16.3 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

2023 میں، THY کو APEX (ایئر لائن پیسنجر ایکسپریئنس ایسوسی ایشن) کی طرف سے تیسری بار "5-اسٹار گلوبل ایئر لائن" کا ایوارڈ دیا گیا اور UK میں قائم فلائٹ ریسرچ سروس Skytrax کی طرف سے 8ویں بار "یورپ کی بہترین ایئر لائن" کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ بین الاقوامی مالیاتی شعبے میں اسے آپریٹنگ میگزین اور ویب سائٹ ورلڈ فنانس نے دوسری بار "سب سے زیادہ پائیدار فلیگ کیریئر ایئر لائن" کے طور پر منتخب کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں