انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

انطالیہ، جو گزشتہ سال سیاحت کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کی تھی  نے اس سال بھی ، 2024 کے پہلے  تین ماہ کے عرصے میں سیاحوں کی  میزبانی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

2124184
انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
antalya turist turizm.jpg

انطالیہ، جو گزشتہ سال سیاحت کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کی تھی  نے اس سال بھی ، 2024 کے پہلے  تین ماہ کے عرصے میں سیاحوں کی  میزبانی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انطالیہ شہر میں  مارچ میں پہلی بار 500 ہزار سے زیادہ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے  اور 3 ماہ کی مدت میں پہلی بار سیاحوں کی تعداد ایک   ملین  سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ سال ماہ مارچ میں انطالیہ میں  348 ہزار  سیاحوں نے سیر کی تھی جبکہ اس سال ماہ مارچ میں اس تعداد میں   45 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے یہ تعداد  505 ہزار  421  تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 مارچ کے درمیان 1  ملین  5 ہزار 207 غیر ملکی سیاح انطالیہ آئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.6 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری سے مارچ کے تین مہینوں میں سیاحوں کی کل تعداد کے لحاظ سے جرمنی وہ ملک تھا جہاں سب سے زیادہ سیاح اس شہر تشریف لائے ۔ جرمنی سے 279 ہزار 803 افراد آئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 65 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہے۔ کل سیاحت میں جرمن سیاحوں کا  حصہ بڑھ کر 32.8 فیصد ہو گیا ہے ۔

گزشتہ کئی سالوں سےسب سے زیادہ سیاح بھیجنے والا ملک روس اس سال  انطالیہ کی سیاحت  دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ روس سے 171 ہزار 770 سیاح آئے جن میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.4 فیصد کمی آئی۔ سیاحوں کی کل تعداد میں روسیوں کا حصہ 20 فیصد ہے۔

برطانیہ  جو انطالیہ  بڑی تعداد میں اپنے سیاح روانہ کرتا ہے ، اس سال اس کے سیاحوں میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے   برطانیہ  124 ہزار 621 سیاحوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سیاحوں کی کل تعداد میں برطانوی باشندوں کا حصہ 14.5 فیصد ہے۔

 



متعللقہ خبریں