ہم ایک کٹھن محل و وقوع میں آباد ہیں، جس کے اطراف حالات انتشار کے شکار ہیں، صدر ایردوان

ہم سب دکھی  دل کے ساتھ غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں

2122488
ہم ایک کٹھن محل و وقوع میں آباد ہیں، جس کے اطراف حالات انتشار کے شکار ہیں، صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم ایک بہت ہی مشکل جغرافیہ میں ہیں جو آگ کے گھیرے میں واقع ہے۔ ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے حالات  کے اب بھی کتنے نازک ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔"

ایردوان نے استنبول میں اپنے  خطاب میں کہا کہ "ترکیہ  کی حیثیت سے ہم ایک بہت ہی مشکل جغرافیہ میں ہیں جو آگ کے حلقے  میں  گھرا ہوا ہے۔ بحیرہ اسود کی دوسری جانب جنگ اپنے دو سال مکمل کر کے تیسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔ ہمارا پڑوسی شام 13 سال سے زیادہ عرصے سے استحکام، امن اور سکون حاصل نہیں کر سکا۔

ہم سب دکھی  دل کے ساتھ غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔ ماسکو میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے نے ہم سب کو دکھایا کہ حالات اب بھی کتنے نازک ہیں۔ اور یہ واضح ہے کہ قلیل مدت کے اندر  یہ حالات ٹھیک نہیں ہوں گے  اور کرہ ارض کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب  صدر ایردوان نے 'استنبول اگین دی لو آف یوتھ' پروگرام میں اپنی تقریر میں کہا کہ ہم  نے نوجوانوں کو ترکیہ صدی کا وژن تحفے میں دیا ہے ،"ہم ہر موقع پر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے آپ کو  آپ کے دور کے مہمان کے طور پر دیکھتے ہیں۔ میں نوجوانوں سے بہت پیار کرتا ہوں، میں ابھی بھی جوان ہوں، اور نوجوانوں کی یہ دلچسپی اور ہمارا تعلق ہمیں مزید  تقویت بخشتا ہے۔



متعللقہ خبریں