صدر ایردوان مظلوموں کےساتھی اور حق انصاف کی آواز ہیں:فیدان

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ  صدر ایردوان  عالمی بحرانوں،جھڑپوں اور جنگوں کے خلاف بُر دباری ،حق انصاف اور ضمیر کی آواز بنے ہوئے ہیں،ہم اپنے ملک اور علاقے میں  شر پسندانہ چالوں کو ہر گز اجازت نہیں دے سکتے

2117685
صدر ایردوان مظلوموں کےساتھی اور حق انصاف کی آواز ہیں:فیدان

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ  ترکیہ ایک پرزور خطے میں تمام خطرات کے باوجود عالمی امن و آشتی کا خواہاں ہے ۔

 فیدان نے ضلع کِر شہر میں ہم وطنوں سے ملاقات  کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے دعوت افطار کے دوران خطاب میں کہا کہ  سب پر عیاں ہو چکا ہےکہ  ترکیہ 21 ویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار یے۔

 فیدان نے کہا ہے کہ  صدر ایردوان  عالمی بحرانوں،جھڑپوں اور جنگوں کے خلاف بُر دباری ،حق انصاف اور ضمیر کی آواز بنے ہوئے ہیں،ہم اپنے ملک اور علاقے میں  شر پسندانہ چالوں کو ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔

 فلسطینوں کی مدد کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ  غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق کوششیں تن دہی سے جاری ہیں،بعض ملکوں نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف چپ سادھ رکھی ہے مگر ہم  مظلوم کی آواز بننا اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کے لیے  سفر بستہ ہیں۔

 فیدان نے مزید کہا کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا صدر مقام مشرقی القدس ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں