فتح چناق قلعے کی سالگرہ پر ترک اعلی حکام کے پیغامات

آزادی اور خود مختاری کی جدوجہد کے اہم موڑ میں سے ایک فتح چناق قلعے کو بڑی  شکر گزاری کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے

2116939
فتح چناق قلعے کی سالگرہ پر ترک اعلی حکام کے پیغامات

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلموش  کا کہنا ہے کہ "109 برس قبل چناق قلعے  میں وطن، پرچم،  اذان   کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے  ہیروں کی طرف سے  جیتی گئی  با وقار اور با فخر  فتح  کو نسل در نسل یاد  رکھا جائیگا ۔

18 مارچ  یومِ شہداء کے یادگاری دن اور چناق قلعے  بحری فتح کی 109 ویں سالگرہ کے موقع پر شائع ہونے والے اپنے پیغام میں قرتلمش نے کہا کہ یہ دن، جو کہ آزادی اور خود مختاری کی جدوجہد کے اہم موڑ میں سے ایک ہے  کو بڑی  شکر گزاری کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا  کہ ہماری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کی سب سے خوبصورت اور ٹھوس مثال ہونے والی فتح چناق قلعے ہمت اور مزاحمت کی علامت بھی ہے۔یہ فتح نہ صرف ایک فوجی کامیابی ہے، بلکہ ساتوں جہانوں کے لیے ہمارے قومی اتحاد اور یکجہتی کا اعلان بھی ہے۔ یہ باعزت اور قابل فخر فتح ہمارے بہادروں نے 109 برس قبل   حاصل کی تھی۔

نائب صدر جودت یلماز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر  اپنے پیغام میں کہا، "18 مارچ فتح  چناق قلعے کی 109 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور اپنے شہداء کو  بڑی عقیدت  و احترام سے یاد کرتے ہیں۔"

وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولیر نے کہا کہ چناق قلعے جنگ میں   ناممکن کو ممکن بنایا گیا  ہمارے بہادروں نے اپنے قومی اور روحانی اقدار کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں