2700 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے گا: ترک ہلالِ احمر

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں یلماز نے کہا کہ غزہ میں امداد لے جانے والے مزید ایک  اور جہاز ہلال احمر کی ٹیموں نے تیار کرلیا ہے

2110331
2700 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے گا: ترک ہلالِ احمر

ترک ہلال احمر کی صدر فاطمہ میریچ یلماز نے کہا کہ تقریباً 2700 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے گا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں یلماز نے کہا کہ غزہ میں امداد لے جانے والے مزید ایک  اور جہاز ہلال احمر کی ٹیموں نے تیار کرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  جہاز جس پر  تقریباً 2,700 ٹن امدادی سامان لاد ا گیا ہے ، مرسین سے روانہ ہو کر مصر پہنچے گا، یلماز نے کہا، "پھر اس   امدادی سامان کو  رفح بارڈر گیٹ سے ٹرکوں کے ذریعے غزہ پہنچایا جائے گا۔

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے پرتشدد حملوں میں 30 ہزار سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں