ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں دو دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج، عراق کے شمال میں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے آپریشن کو جاری رکھےہوئے ہے

2109663
ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں دو دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا

شمالی عراق میں  پنجہ   کلید  آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دو دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج، عراق کے شمال میں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے آپریشن کو جاری رکھےہوئے ہے۔

عراق کے شمال میں  پنجہ   کلید  آپریشن  کے علاقے میں PKK کے دو دہشت گردوں کا سراغ لگایا گیا تھا جنہیں  ڈرونز کے ذریعے  غیر فعال  کردیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج

اس وقت تک پُر عزم طریقے سے  خطے میں اپنے آپریشن کو جاری رکھیں گی جب تک علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک نہیں کرلیا جاتا ۔

 



متعللقہ خبریں