نائب صدر جودت یلماز کا برطانیہ  میں رابطوں کا آغاز

لندن میں ترکیہ کے سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کی ترکیہ میں سرمایہ کاری اور تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

2108160
نائب صدر جودت یلماز کا برطانیہ  میں  رابطوں کا آغاز

نائب صدر جودت یلماز  نےبرطانیہ  میں اپنے رابطوں کا آغاز  کردیا ہے۔

یلماز نے دارالحکومت لندن میں یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کے صدر Odil Renaud-Baso سے ملاقات کی ہے ۔

لندن میں ترکیہ کے سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کی ترکیہ میں سرمایہ کاری اور تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملاقات کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ

آج تک، یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی نے ہمارے ملک میں نجی اور سرکاری اداروں کو 19 بلین یورو سے زیادہ کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔

 جودت یلماز نے کہا، "میں 6 فروری 2023 کو ہمارے ملک میں

قہرا مان ماراش  میں  آنے والے زلزلوں کے بعد ان کی قریبی یکجہتی کے لیے ایک بار پھر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اس کے بعد نائب صدر  جودت یلماز  نے ترک قبرصی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں