روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ جلد از جلد ختم ہوجانی چاہیے، ترک اسپیکر

ہم نہ صرف کریمیا کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتے، بلکہ روس کی جانب سے  یوکرین کے مشرقی  علاقوں کےغیر قانونی الحاق کو بھی تسلیم نہیں کرتے، نعمان قرتولمش

2139439
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ جلد از جلد ختم ہوجانی چاہیے، ترک اسپیکر

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ جلد از جلد ختم ہوجانی چاہیے۔

قرتولموش نے دارالحکومت انقرہ میں یوکرینیی پارلیمنٹ کے اسپیکر رُسلان اسٹیفانچوک سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں تیسرے سال میں داخل ہونے والی روس-یوکرین جنگ کی بھاری قیمت چکائے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے  قرتولموش نے کہا، "بطور ترکیہ ہم نے روس ۔ یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے  ابتدائی لمحات سے ہی  بھرپور کوششیں کی ہیں۔ یوکرین کی علاقائی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے اس جنگ کے خاتمے  اور ایک دیرپا اور با وقار  امن کے قیام کے لیے ہماری انتھک  کوششیں جاری  ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنایا جائے اور یوکرین کے الحاق شدہ  علاقوں  کی اصلی شناخت کو بحال کر دیا جائے۔

ترک اسپیکر نے  بتایا کہ "ہم ہر پلیٹ فارم پر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم نہ صرف کریمیا کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتے، بلکہ روس کی جانب سے  یوکرین کے مشرقی  علاقوں کےغیر قانونی الحاق کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔"

سٹیفانچوک  نے  بھی اس موقع پر کہا کہ"حاصل کیا جانے والا امن منصفانہ اور پائیدار ہونا چاہیے۔ ہم نے اپنا امن فارمولہ    تیار کیا ہے۔ اس تناظر میں  ایک امن سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ جناب صدر رجب طیب ایردوان امن سربراہی اجلاس میں ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوئے اس میں بذات خود شرکت کریں گے۔"



متعللقہ خبریں