توکایف، میرزویف اور میچوتاکس کی طرف سے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد

قزاقستان، ازبکستان اور یونان کے سربراہان کی صدر یردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقاتیں، سالگرہ کی مبارکباد

2107571
توکایف، میرزویف اور میچوتاکس کی طرف سے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد

قزاقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کر کے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

توکایف نے،  ترک دنیا کی ترقی اور حقوق کے دفاع کے لئے کوششوں پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ازبکستان کے صدر شوکت میرزویف نے بھی ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے بھی عالم ترک کے باہمی اتحاد و اخوّت کے ساتھ تعاون پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس نے بھی صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔



متعللقہ خبریں