نائب صدر  جودت یلماز آج  برطانیہ روانہ ہو رہے ہیں

برطانیہ  میں اپنے رابطوں کے پہلے دن، یلماز لندن میں ترکیہ کے سفیر عثمان کوراے ایرتاش سے ملاقات کریں گے اور سفیر کی رہائش گاہ پر ترک کاروباری دنیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

2107243
نائب صدر  جودت یلماز آج  برطانیہ روانہ ہو رہے ہیں

نائب صدر  جودت یلماز   سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف میٹنگز میں شرکت کے لیے آج  برطانیہ روانہ ہو رہے ہیں۔

برطانیہ  میں اپنے رابطوں کے پہلے دن، یلماز لندن میں ترکیہ کے سفیر عثمان کوراے ایرتاش سے ملاقات کریں گے اور سفیر کی رہائش گاہ پر ترک کاروباری دنیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

اپنے پروگرام کے دوسرے دن نائب صدر یلماز برطانوی نائب وزیر اعظم اولیور ڈاؤڈن، یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (EBRD) کے صدر Odile Renaud Basso اور ترک قبرصی کمیونٹی کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے اور اعلیٰ سطحی راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔

یلماز برطانیہ  میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ٹرکش کلچرل سینٹر میں ترک کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کریں گے۔

نائب صدر  جودت یلماز کےپروگرام میں  صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر کے صدر احمدبُراق دالی اولو    بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں