شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو دنیا سے تعلیم کروانے کی جانب اہم اقدامات : صدر ایرسن تاتار

ایرسین تاتار نے  کہا کہ  آذربائیجانی صدر الہام علی ایف کی جانب سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   ترک ریاستوں کی تنظیم  کا  غیر سرکاری  اجلاس  جولائی میں منعقد ہوگا

2104937
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو دنیا سے تعلیم کروانے کی جانب اہم اقدامات : صدر ایرسن تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کو دنیا سے  متعارف کروانے اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس کی زیادہ سے زیادہ قبولیت کی طرف اقدامات انتہائی  اہمیت کے حامل ہیں ۔

ایرسین تاتار نے  کہا کہ  آذربائیجانی صدر الہام علی ایف کی جانب سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   ترک ریاستوں کی تنظیم  کا  غیر سرکاری  اجلاس  جولائی میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر  الہام علی ایف کی جانب سے شوشا میں تنظیم کے  اجلاس میں   شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ  کو مدعو کیا جانے  بڑی اہمیت  کا حامل ہے، اس سے ترک عوام کے اتحاد کو تیز  کرنے میں مدد ملے گی۔  

تاتار انہوں نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   تنظیم کا مبصر رکن ہے ۔ ہم اس طرح کے اجلاس میں  مدعو کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔ کیونکہ یہ تمام اقدامات اور پیش رفت شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کی نمائش اور وقت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس کی زیادہ سے زیادہ قبولیت کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ہماری نئی پالیسی کو تقویت دیتے ہیں۔

انہوں  نے  کہا  کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  ،  ازبکستان میں منعقدہ TDT سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر مبصر کا رکن بنا، ایرسین تاتار نے کہا کہ وہ علی  ایف کی دعوت  کو قبول کرتے ہوئے  آذربائیجان میں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک آزاد ترک ریاست کے طور پر بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کرنا شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کا فطری حق ہے، تاتار نے کہا کہ وہ جولائی میں منعقد ہونے والے TDT اجلاس میں اپنی جگہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں