تمام ڈرونز کو  Türksat سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے: عبدالقادر اورال اولو

اپنے تحریری بیان میں، وزیر مواصلات  اورال اولو نے کہا کہ Türksat سیٹلائیٹ  کی  بدولت بحفاظت پرواز کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب باہر سے  ترک ڈرونز  کے کنٹرول میں مداخلت کرنا ممکن نہیں رہے گا

2101003
تمام ڈرونز کو  Türksat سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے: عبدالقادر اورال اولو

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اورال اولو  نے کہا کہ تمام ڈرونز کو  Türksat سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اپنے تحریری بیان میں، وزیر مواصلات  اورال اولو نے کہا کہ Türksat سیٹلائیٹ  کی  بدولت بحفاظت پرواز کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب باہر سے  ترک ڈرونز  کے کنٹرول میں مداخلت کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز  ابتدائی طور پر صرف فوجی اور نگرانی کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے تھے لیکن اب  حالیہ برسوں میں ترقی پذیر ٹیکنالوجی کے ساتھ انجینئرنگ ایپلی کیشنز، سائنسی ریسرچ اور شہری علاقوں میں  بھی استعمال کیے جا  رہے  ہیں ۔

اورال اولو  نے کہا کہ ترکیہ میں تیار کردہ  مقامی  ڈرونز  کو سیٹلائٹ مواصلاتی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے اور اب اس کا  کنٹرول  TÜRKSAT سیٹلائٹ کے ذریعے فراہم کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ،  ڈرونز  آپریشنز میں گیم چینجر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کمیونیکیشنز ڈیٹا کی ترسیل کے لیے محفوظ اور انکرپٹڈ چینلز فراہم کرتی ہیں، جس سے غیر مجاز رسائی یا مداخلت کے خطرے کو کم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Türksat   سیٹلائٹ کے ساتھ پوری دنیا میں محفوظ طریقے سے پرواز کر سکیں گے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترک سیٹ خطے میں ایک مضبوط سیٹلائٹ انفراسٹرکچر کے ساتھ آپریٹرز میں سے ایک بن گیا ہے، اورال اولو  نے  کہا کہ Türksat سیٹلائٹ  نے یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ جیسے خطوں میں ڈرونز کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے۔

اورال اولو  نے کہا، "ہمارے سیٹلائٹ بلاتعطل اور قابل اعتماد آپریشنل سرگرمیوں کو موثر طریقے سے انجام دینے کے قابل بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرونز  Türksat سیٹلائٹ کے ذریعے وسیع فریکوئنسی بینڈ سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور  یہ تیز رفتار ڈیٹا، آڈیو اور تصویر کی منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں