ترکیہ اور قطر نے 'جیٹ کو' سمجھوتے پر دستخط کر دیئے

قطر کا ہمارے ملک کے سرمایہ کاری امکانات سے استفادہ کرنا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔ ہم، ترکیہ میں مزید قطری سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں: وزیر تجارت عمر بولات

2099937
ترکیہ اور قطر نے 'جیٹ کو' سمجھوتے پر دستخط کر دیئے

ترکیہ اور قطر کے درمیان اقتصادی و تجارتی کمیشن 'جیٹ کو'  کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

پہلی ٹرم کا' ترکیہ۔قطر  جیٹ کو 'اجلاس، وزیر تجارت عمر بولات ، قطر کے وزیرِ صنعت و تجارت شیخ محمد بن حامد بن قاسم الثانی اور دونوں ممالک کے حکام کی شرکت سے، کل استنبول میں طے پایا۔

اجلاس میں عمر بولات نے کہا ہے کہ جیٹ کو سمجھوتہ متعدد شعبوں میں تعمیری نقطہ نظر اور باہمی اتفاق کے اظہار کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "قطر کا ہمارے ملک کے سرمایہ کاری امکانات سے استفادہ کرنا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔ ہم، قطر کی طرف سے ترکیہ میں مزید سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔ دونوں ممالک کے سربراہان کی کوششوں سے ہمارے باہمی تعلقات میں ایک نئی تیزی پیدا ہوئی ہے اور    ہمارے باہمی تعلقات ایک اسٹریٹجک اتحاد کی شکل  اختیار کر گئے ہیں۔

بولات نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پہلے جیٹکو اجلاس کے وسیلے سے دو طرفہ سیاسی تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت تیزی اقتصادی و تجارتی تعلقات میں بھی ظاہر ہو گی۔



متعللقہ خبریں