ہم نے دفاعی سرمایہ کاریوں کا رُخ زلزلہ زدہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے: ایردوان

ہم نے صرف مکانات اور کاروباری مقامات ہی نہیں بنائے دفاعی صنعت کی سرمایہ کاریوں کو بھی زلزلہ زدہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2099677
ہم نے دفاعی سرمایہ کاریوں کا رُخ زلزلہ زدہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے، دفاعی صنعت کی سرمایہ کاریوں کا رُخ زلزلہ زدہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔

ضلع ادیامان میں زلزلے کے مقابل پائیدار مکانات  کی قرعہ اندازی اور چابیوں کی سپردگی کی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" 6 فروری 2023 کے زلزلے سے متاثرہ ضلعے 'ادیامان' میں 39 ہزار مالکان مکان سمیت کُل 45 ہزار 305 حقداروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ آج ہم نے 2 ہزار 798 مکانات حقداروں کے حوالے کئے ہیں۔ زیرِ تعمیر 32 ہزار مکانات سال کے آخر تک پے در پے متاثرین کے حوالے کئے جاتے رہیں گے۔ ہمارا ہدف اگلے سال تک تمام زلزلہ زدگان کو دوبارہ  مالکِ مکان  بنانا اور کاروباری مقامات فراہم کرنا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم صرف مکانات ، دکانیں ، کاروباری مراکز اور سڑکیں بنانے تک ہی محدود نہیں رہے۔ ہم نے متاثرہ شہروں کا انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا  اور بڑے پیمانے کی سرمایہ کاریاں بھی کی ہیں۔ اس دائرہ کار میں ہم نے اپنے تیز ترین رفتار میں ترقی کرتے سیکٹر یعنی دفاعی سیکٹر کی سرمایہ کاریوں کا رُخ اپنے زلزلہ زدہ شہروں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس سے ہمارا مقصد علاقے میں سکونت اور روزگار کی فراہمی میں تیزی لانا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم، ادیامان میں دفاعی کمپنیوں کی شراکت داری سے اور ترکیہ طیارہ ساز کمپنی 'توساش'  کے زیرِ انتظام لیبارٹریاں، ٹیسٹ انفراسٹرکچر، کیبل، کونیکٹر اور کیبل لُوم کی پیداوار ی فیکٹری لگا  رہے ہیں۔ فی الوقت زیرِ تعمیر تنصیب سال کے آخر تک کام شروع کر دے گی"۔



متعللقہ خبریں