ترکیہ: امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے

فی الوقت جو علامات دِکھائی دے رہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ ہمیں جھڑپوں میں پھیلاو کا خطرہ ہے: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2097397
ترکیہ: امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ "امریکہ اور ایران کی باہمی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ ہمیں زیادہ وسیع پیمانے کی جھڑپوں کا سامنا ہو سکتا ہے"۔

وزیر خارجہ فیدان نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے دوران ایجنڈے کے موضوعات پر اظہارِ خیال کیا اور سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

ایرانی نواز گروپوں پر امریکی حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے۔ جب آپ آگ سے کھیل رہے ہوں تو وہ کسی بھی وقت بھڑک کر الاو میں تبدیل ہو سکتی  اور قابو سے باہر نکل سکتی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان محدود پیمانے کی جھڑپیں ایک بڑے خطرے کی شکل میں ہمارے سامنے کھڑی ہیں"۔

فیدان نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکیہ ہم اپنے علاقائی اتحادیوں اور امریکہ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں ۔ جھڑپوں کے علاقائی پھیلاو سے پرہیز کی ضرورت ہے۔ فی الوقت جو علامات دِکھائی دے رہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ ہمیں جھڑپوں میں پھیلاو کا خطرہ درپیش ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں گذشتہ رات شام اور عراق  میں ایران کی پاسداران انقلاب فورس سے منسلک ملیشیا گروپوں کے 85 اہداف پر اور یمن  میں 13 علاقوں میں 36 مقامات پر حملوں  کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں