ا سپیکر نعمان قرتولموش کی بحرین میں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس  کے تحریری بیان کے مطابق، قرتولموش  نے شاہی محل میں آل خلیفہ سے ملاقات کے دوران، دوست اور برادر ملک بحرین میں ہونے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے

2094883
ا سپیکر نعمان قرتولموش کی  بحرین میں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

ترکیہ قومی اسمبلی کےا سپیکر نعمان قرتولموش نے بحرین میں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ہے۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس  کے تحریری بیان کے مطابق، قرتولموش  نے شاہی محل میں آل خلیفہ سے ملاقات کے دوران، دوست اور برادر ملک بحرین میں ہونے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ  ترکیہ قومی اسمبلی کےا سپیکر نعمان قرتولموش نےبحرین کے ایوان نمائندگان اور شوریٰ کونسل کے صدور اور اراکین کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کی ہیں ، قرتولموش نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ اور بحرین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات بہت بلندی تک پہنچ جائیں گے۔

بحرین کے بادشاہ آل خلیفہ نے ترکیہ قومی اسمبلی کے سپیکر قرتولموش کے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے تعلقات ہر میدان میں آگے بڑھیں گے۔



متعللقہ خبریں