ترکیہ کے ساتھ بارودی سرنگیں صاف کرنے کا معاہدہ کیا جائے گا:بلغاریہ

بلغاریہ کے وزیر دفاع ٹودور تاگاریف نے بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے معاملے میں ترکیہ اور رومانیہ کے ساتھ استنبول میں معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے

2084676
ترکیہ کے ساتھ بارودی سرنگیں صاف کرنے کا معاہدہ کیا جائے گا:بلغاریہ

  بلغاریہ کے وزیر دفاع ٹودور تاگاریف نے بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے معاملے میں ترکیہ اور رومانیہ کے ساتھ استنبول میں معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 بلغارئین خبر ایجنسی BTA  کے مطابق، ٹودور تاگیف نے  جنوب مغربی شہر بلاگووف گراد میں  اس حوالے سے اخباری نمائندوں سے  گفتگو میں اظہار کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے استنبول میں رومانیہ اور ترکیہ کے ساتھ بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق معاہدہ طے کیا جائے گا جس کے متن پر اتفاق رائے طے کرلیا گیا ہے۔

 سال 2022 میں روس اور یوکرین جنگ  کے بعد  بحری آمدورفت کو خطرات لاحق ہو گئے تھے  جنہیں کم کرنے کی  خاطر تینوں ممالک نے  بارودی سرنگیں صاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں